Home / اہم ترین / پورٹ الزبیتھ: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں فتح، انڈیا کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن

پورٹ الزبیتھ: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں فتح، انڈیا کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن

تصویر کے کاپی رائٹ
Getty Images

Image caption

روہت شرما نے 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 115 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی

انڈیا نے جنوبی افریقہ کو چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں 73 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

انڈیا کو اب چھ میچوں کی سیریز میں 4-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

منگل کو پورٹ الزبیتھ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو انڈیا کی جانب سے روہت شرما کی سینچری کی بدولت انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔

روہت شرما نے 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 115 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، یہ روہت شرما کے ایک روزہ کیریئر کی17 ویں سینچری تھی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

’تماشائی نے عمران طاہر کو نسل پرستانہ گالی دی‘

وراٹ کوہلی کے نئے ریکارڈز کا سلسلہ جاری

روہت شرما کے علاوہ شکھر دھون 34 ، وراٹ کوہلی 36 اور شریاس ایئر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی ایک بار پھر کامیاب بولر رہے اور انھوں نے چار وکٹیں حاصل کی۔

سیریز بچانے کے لیے جنوبی افریقہ کے لیے اس میچ میں فتح ناگزیر تھی لیکن 275 رنز کے ہدف کے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

2075 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ اور مرکرم نے نسبتا عمدہ آغاز فراہم کیا اور بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے سکور 50 تک پہنچا دیا تاہم اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو تھم نہ سکا۔

تصویر کے کاپی رائٹ
AFP

Image caption

سیریز بچانے کے لیے جنوبی افریقہ کے لیے اس میچ میں فتح ناگزیر تھی

جنوبی افریقہ بلے باز ایک بار پھر انڈین سپنرز کے ساتھ بے بس نظر آئے۔

ہاشم آملہ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادو نے چار، یزویندر چہل اور پانڈیا نے دو، دو جبکہ بمرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز میں فتح کے ساتھ ہی آئی سی سی کی ایک روزہ بین الاقوامی رینکنگ میں انڈیا نے جنوبی افریقہ کو دوسری پوزیشن پر دھکیلتے ہوئے پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔

اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں میں سیریز میں جنوبی افریقہ نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔


Source link

Check Also

’سابق جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا مقصد یکطرفہ احتساب کے حوالے سے دباؤ کو کم کرنا‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images Image caption فوج کے جرنیلوں کے احتساب کا مطالبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے