Home / کھیل / کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، کاگیسو ربادا پر جرمانہ عائد

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، کاگیسو ربادا پر جرمانہ عائد

پروٹیز پیسر پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے . فوٹو : فائل

پورٹ الزبتھ: آئی سی سی نے جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔

پروٹیز پیسر  کاگیسو ربادا پر یہ پابندی بھارت کےخلاف پانچویں ون ڈے میں شیکھر دھون کو آﺅٹ کرنے کے بعد انہیں اشارہ کرنے اور نامناسب الفاظ کہنے پر لگائی گئی ہے، ربادا نے میچ کے بعد ان الزامات اور سزا کو قبول کر لیا ہے، پیسر پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک اور منفی پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں جوڑا گیا ہے۔

اس سے قبل ربادا کو فروری2017 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں 3 جب کہ جولائی2017 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ایک منفی پوائنٹ ملے تھے، 4 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر انہیں ایک ٹیسٹ میچ میں معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

24 ماہ کے دوران ربادا کے منفی پوائنٹس کی تعداد 8 ہوگئی تو انہیں دوبارہ 2 ٹیسٹ میچز، ایک ٹیسٹ اور 2 ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میچز یا 4 ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میچز میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔




Source link

Check Also

آئس ڈانس کے دوران فرنچ فیگر اسکیٹر کا لباس کھل گیا

پاپاڈاکس نے اپنے لباس کو فوری طور پر ہاتھ سے تھام لیا اور اپنا ڈانس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے